• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجرٹیکس چوری کے عادی،کبھی نہیں چاہتے آمدن ظاہر ہو، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سنیئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو یہ تاجروں کی عادت بن گئی ہے یہ حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان میں شامل نہیں ہونا چاہتے یہ کبھی نہیں چاہتے ان کی آمدن ظاہر ہو۔ تاجربھی ٹیکس چوری کے عادی ہوگئے ہیں۔ کاروبار رجسٹرڈ کرانا پڑے گا کچی رسیدوں کو چھوڑنا پڑے گا ہڑتالوں سے کام نہیں چلے گاوجہ یہ ہے کہ پانچ ہزار پانچ سو ریونیو اکٹھا کرنا ہے یہ آئی ایم ایف کا ٹارگٹ ہے یہ نہ ہوا تو نہ تاجر رہیں گے نہ تجارت رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، سلیم صافی، ارشاد بھٹی ، بینظیر شاہ اور محمل سرفراز نے جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں کیا جب کہ میزبان ابصا کومل نے کہا کہ آج ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار بند کر رکھے ہیں لاہور میں ہڑتال کے معاملے پر تاجر برادری دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تاجروں کا کہنا ہے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا پاکستانی مافیا بھی سسلین مافیا کی طرح رشوت دھمکی بلیک میل ریاست وعدلیہ پر دباؤ کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور ان سوالات کو اپنے پینل کے سامنے رکھا ، چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاجروں کی ہڑتال کے پیچھے کوئی اور ہے ؟ حکومت اور اپوزیشن میں بڑھتے تناؤ کا زیادہ ذمہ دار کون ہے؟ سینٹ قائمہ کمیٹی کی ریسٹورنٹس میں شیشہ پینے پر پابندی اٹھانے کی سفارش پابندی اٹھا لی جائے ، ترقی یافتہ ممالک میں شیشے پر پابندی نہیں ، میاں عتیق ،کیا سفارش قابل عمل ہے ۔ بینظیر شاہ نے کہا کہ شبر زیدی نے اس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ کوئی بھی حکومت ہو یہ تاجروں کی عادت بن گئی ہے یہ حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان میں شامل نہیں ہونا چاہتے یہ نہیں چاہتے ان کی آمدن ظاہر ہو۔ پچھلی حکومت کو بھی ان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے امید ہے یہ حکومت دباؤ میں نہیں آئی گی ان کی حمایت کسی کو نہیں کرنی چاہیے۔

تازہ ترین