• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑمیں ٹریفک حادثہ،خواتین اوربچوں سمیت10افرادہلاک، 20زخمی

سانگھڑ(صباح نیوز) سانگھڑ میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 10افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے ،تیزرفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی ،ہلاک ہونے 7افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2خواتین اور 2بچوں سمیت10افراد جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4مرد، 2عورتیں اور 2بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔جاں بحق ہونے والے 7افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور رکشہ کو روند دیا۔
تازہ ترین