• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،بہن بھائی کا قاتل موٹرسائیکل پرانہیں گھمانے لے جاتا تھا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)بہن بھائی 2بچوں کے اغوا اور قتل کے ملزم کی گرفتاری پولیس نے ظاہر کر دی،ملزم عثمان 12سالہ رخسانہ اور 8سالہ قادر بخش کو پہلے بھی کئی مرتبہ موٹرسائیکل پر گھمانے لے جاچکاتھا،ملزم عثمان بنگالی جی او آر کا ہی رہائشی اور فریزر میکنک ہے اس نے رخسانہ کو 8بجکر 59منٹ پر غیرآباد گھر لے جانے کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا،پھرگلا گھونٹ کرقتل کردیا تھا۔ہفتہ کو پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے دہرے قتل کے کیس کے بارے میں سی سی ٹی وی فوٹیج اورتیکنکی معلومات پر مشتمل بریفنگ میں بتایا کہ ملزم عثمان بنگالی دونوں بچوں کو ورغلا کر ساڑھے 6بجے جی او آر کالونی سے موٹرسائیکل پر نکلا تھا موٹرسائیکل پر دونوں بچوںکو گھماتے ہوئے لطیف آبادنمبر 10بسمہ سٹی کے ایک نامکمل گھر میں لایا جہاں سے 8بجکر 28منٹ پر تینوں اس گھر سے باہر نکلے ‘ عثمان 8سالہ قادر بخش اور 12سالہ رخسانہ کو موٹرسائیکل پر بٹھاکر نرسری پارک لطیف آبادنمبر 6لایا جہاں وہ 8سالہ قادر بخش کھڑا کرکے 12سالہ رخسانہ کو لیکر دوبارہ 8بجکر 59منٹ پر دوبارہ بسمہ اللہ سٹی کے اس غیرآباد گھرمیں داخل ہوا اوراس کے بعد 9بجکر 37منٹ پر گھرسے اکیلا عثمان نکلا اورتیزی سے موٹرسائیکل پر بیٹھ کر لطیف آباد نمبر 6نرسری پارک پہنچا جہاں سے اس نے قادر بخش کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور ایئرپورٹ روڈ پر کوہسار کی طرف لے لیا اسی دوران اس کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا ایئرپورٹ روڈ پر اس نے 8سالہ قادر بخش کو چھریوں کے وار کر کے زخمی حالت میں پھینکا اورمردہ سمجھ کر موٹرسائیکل پر فرارہوگیا۔ 10بجے راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے زخمی قادر بخش کو تحویل میں لیکر علاج کےلئے اسپتال منتقل کیا۔ پریس کانفرنس میں ایس یس پی حیدرآباد نے ملزم کے دونوں بچوں کے ساتھ بسمہ اللہ سٹی میں داخلے اور غیرآباد گھرکے قریب لگے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھائیں جس میں ملزم عثمان کو بچوں کو موٹرسائیکل پر لے جاتے ہوئے غیر آباد گھرمیں داخلے‘ پھرواپسی اوراس کے بعد رخسانہ کے ساتھ گھرمیں داخل ہونے اور 9بجکر 37منٹ پر گھر سے اکیلے نکلتے ہوئے دیکھاجاسکتاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر آباد گھرنامکمل ہے اورہاؤسنگ اسکیم کے مالک عارف بلڈر نے رجسٹرڈ الاٹی خاتون رضیہ کے حوالے نہیں کیا ہے۔ غیر آباد گھر میں علاقے کے لوگ کچرا ڈالتے تھے ‘10جولائی کو پڑوسی بچےنےبچی کی لاش دیکھ کر گھروالوں کو اطلاع دی زخمی قادر بخش نے ابتدائی بیان پولیس چوکی ایئر پورٹ کے انچارج ملک جاوید کو دیا تھا جس میں اس نے عثمان بنگالی کانام لیاتھا تاہم اس بیان کی کوئی ریکارڈ نگ نہیں ہے زخمی حالت میں پولیس آفیسر کو دیئے گئے قادر بخش کا بیان کو ریکارڈ کاحصہ بنایا جائے گا۔ ملزم نے دوران تفتیش دہرے قتل کی واردات اورجنسی زیادتی کااعتراف کیاہے تاہم ملزم کا کہناہے کہ یہ سب کچھ اس نے اکیلے کیاہے تاہم دوسری جانب اس کا کہناہے کہ قادر بخش کو ایئرپورٹ روڈ لے جاتے ہوئے اس کاایک اور ساتھی بھی اس کے ساتھ تھا اس کی تلاش جاری ہے۔ پریس کانفرنس میں ایس پی ہیڈکوارٹر ذوالفقار زرداری‘ ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ اور مقتول بچوں کا والد انتظار سیال اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین