• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفلمز کی ”ہیر مان جا“ کے ٹریلر پرایک ملین ہٹس!

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز “اور آئی آر کے فلمز کے اشتراک سے بڑی عید پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم ” ہیر مان جا“ کے وائرل ہونے والے ٹریلر نے ہر طرف دھوم مچادی ہے۔ گزشتہ دِنوں ریلیز کئے گئے ٹریلر کو انٹرنیٹ پر اب تک 10لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کے ”ویوز“ میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ صرف چند ہی روز میں فلم کے ٹریلر کو دیکھنے والوں کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ فلم بین اپنی پسندیدہ فلم کا انتہائی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ اس سے قبل یکم مئی کو ریلیز ہونے والے ٹیزر کو بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی ، Youtubeاور Twitterپر 24گھنٹے سے زائد وہ ایک ٹرینڈ کے طور پر چھا یا رہا۔ امید کی جارہی ہے کہ فلم ”ہیر مان جا“ اپنے دیکھنے والوں کو جذباتی طور پر ایک اچھے موڈ میں ڈالنے کی بہترکاوش ثابت ہوگی۔ جیوفلمز بڑی عید پر بھی شائقین کا لطف دوبالا کرنے کیلئے اِس فلم کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کا ایک اور بڑا دھماکا کرنے والا ہے ۔ ”ہیر مان جا“ جیوفلمز کا خوبصورت تحفہ ہے جو عید کی خوشیاں دوبالا کرے گا۔ موج مستیوں سے بھر پور فلم ”جیوفلمز “اور آئی آر کے فلمز کے اشتراک سے ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت عید الاضحی پر ملک بھر میں ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین