• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں پولیس دعوؤں کے باوجود جہاں ایک طرف اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کنٹرول میں نہیں آرہے ہیں وہیں دوسری جانب صحافیوں سے ہونے والی لوٹ مار کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کی تشکیل کے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گززرجانے کے باوجود پولیس تا حال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران جہاں روازنہ کی بنیاد پر 45 سے زائدگاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جارہی ہیں وہیں سیکڑوں موبائل فون سے بھی شہری محروم ہورہے ہیں ۔ آئی جی سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف اعلان جنگ کے باوجود اسٹریٹ کرمنلزم کے دل میں پولیس کا خوف پیدا نہیں ہو پایا ہے ۔ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران چند دنوں کے دوران 10 صحافیوں سے لوٹ مار کی واردات میں انکی گاڑیاں ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان چھین لیے گئے تھے ۔
تازہ ترین