• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے سینیٹ الیکشن کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی سردار یعقوب ناصر ، جاوید عباسی ، مصدق ملک، پیر صابر شاہ اور ڈاکٹر اسد اشرف پر مشتمل ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹرز کی ورکنگ کمیٹی چئیرمن سینٹ پر عدم اعتماد کی تحریک اور نئے چئیرمن سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔میاں شہباز شریف نے کمیٹی کو فی الفور اپنا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

تازہ ترین