آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،ایڈز کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا،تحریک انصاف کا مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے مختلف علاقوں میں پھیلنے والے ایڈز کے مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا، حکومت سندھ کی جانب سے ٹریٹمنٹ سینٹر قائم نہ کئے جانے سے موذی مرض میں مبتلا افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد930 ہے اور مریض حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی و دیگر رہنما رتو ڈیرو پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رتو ڈیرو اسپتال کا دورہ کرکے ایڈز سے متاثرہ مریضوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سندھ کیخلاف مذمتی تحریریں درج تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں