• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی کارروائی، رفاہی پلاٹوں کی فروخت میں ملوث کے ڈی اے افسر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے ایکسیئن غلام محمد کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی اطلاعات کے مطابق مذکورہ افسرجعلی دستاویزات بنا کر کے ڈی اے کے رفاہی پلاٹوں کو فروخت کرنے میں مبینہ طور پر ملوث تھا ، ملزم پر گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں رفاہی پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔۔ مشیر اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اینٹی کرپشن کی ٹیم کو اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ سندھ حکومت کے کسی بھی محکمہ میں کسی بھی طرح کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکے فروخت کرنے والے افسران کے خلاف کریک ڈاون کی فوری ہدایات بھی جاری کیں۔
تازہ ترین