• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف کا سوا کروڑ روپے کے لین دین کا حساب کتاب پولیس کو مل گیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر ) مرید عباس اور خضر حیات کے قتل میں گرفتار ملزم عاطف زمان سے تفتیش کے دوران پولیس نے شراکت داری کے حساب کتاب پر مشتمل ڈائری برآمد کرلی ہے جس میں فی الوقت 38سے زائد افراد سے سوا کروڑ روپے کی شراکت داری کا حساب کتاب ملا ہے،ایس ایس پی کا کہناہےکہ ضرورت پڑنے پرملزم کی ڈائری میں درج شراکت داروں کو بیان کیلئے طلب کرینگے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق ہفتے کی شام ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے نجی اسپتال میں زیر علاج ملزم عاطف زمان سے پوچھ گچھ کی، پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران قتل کئے گئے اور زندہ بعض انویسٹرز سے کاروباری شراکت داری کا حساب پیش کردیا جو کہ ایک ڈائری کی شکل میں ہے۔ ایس ایس پی طارق داریجو کے مطابق دستیاب ڈائری میں فی الوقت ڈائری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کاحساب کتاب تحریر ہے، ملزم کی جانب سے دی گئی ڈائری میں 38سے زائد افراد کے حساب کتاب کی تفصیلات ہیں، ڈائری میں تمام انویسٹرز کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں۔
تازہ ترین