آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ24؍ ربیع الاوّل 1441ھ 22؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فروخت میں کمی کے باعث کارساز اداروں نے پاکستان میں پیداوار روک دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کار ساز ادارے ہونڈا نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی پیداوار روک دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتوں میں روپے کی قدر میں کمی، بجٹ میں نئے اور زائد ٹیکسز کے نفاذ کے باعث قیمتیں بڑھنے سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی، جس کے باعث ہونڈا اٹلس کار پاکستان (ایچ اے سی پی) نے 10 روز کے لیے اپنا پلانٹ شٹ ڈاؤن کردیا کیونکہ کمپنی کے مطابق اس کے پاس 2 ہزار یونٹس پہلے ہی اسٹاک میں موجود ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں ٹویوٹا ماڈلز بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) میں موجود ذرائع نےبتایا کہ کمپنی نے بھی رواں ماہ ہر ہفتے میں 2 روز یعنی کل 8 روز کے لیے کار کی پیداوار روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ہونڈا کی جانب سے گزشتہ ہفتے 2 روز کے لیے اپنا پلانٹ بند کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی رواں ماہ سیلز کے رجحان اور بکنگ آرڈر کو دیکھنے کے بعد کچھ روز میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پیداوار بند کریں یا نہیں۔ایچ اے سی پی اور آئی ایم سی ایگزیکٹو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 10 روز میں انتہائی مایوس کن سیلز کو دیکھتے ہوئے پیداوار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید