• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا معاملہ، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراضات،وضاحت طلب

اسلام آباد (نوشین یوسف)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراضات لگا دیئےہیں، سینیٹ سیکرٹریٹ نے ریکوزیشن کے حوالے سے اپوزیشن سے وضاحت مانگ لی ہے ، سینیٹ سیکرٹریٹ کے اپوزیشن کی سینیٹر شیری رحمان کو خط میں کہا گیا ہے اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے دو ریکوزیشن جمع کرا رکھی ہیں، ایک ہی وقت پر دو ریکوزیشنز جمع کرانے کا معاملہ آئین ، سینیٹ رولز میں درج نہیں ہے، دونوں ریکوزیشنز پر ایک ہی ارکان کے دستخط موجود ہیں، بتایا جائے کون سی ریکوزیشن پر کاروائی شروع کی جائے، آپ کی جانب سے جواب موصول ہونے پر مزید کاروائی کی جائے گی ۔
تازہ ترین