• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال معاشی حالات مزید خراب کرے گی، ضیاء عباس

کراچی(جنگ نیوز) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی ہڑتال ملک کے معاشی حالات کو مزید خراب کرے گی، پاکستان اس وقت جن حالات سے دوچار ہے اس میں حکومت سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے اور انہیں اعتماد میں لے کر ان کے جائز مسائل کو حل کرے، صورت حال میں خرابی سے ملک میں معاشی بحران میں اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر عام شہریوں پر پڑے گا، اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، بجلی، گیس کی قیمتوںمیں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، حکومت کو اس حوالے سے اپوزیشن اور تاجر برادی کے ساتھ بات چیت کرنا ہوگی تاکہ صورت حال میں بہتری آسکے۔
تازہ ترین