سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نااہل اور کراچی کی دشمن ہے ، کے فور منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے لیکن پانی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، کے فور منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ، مہنگائی کی وجہ سےمنصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نااہل ہے کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی بہتری کیلئے صرف بیان بازی نہیں عملی کام کر رہے ہیں۔
تاجر برادری کی ہڑتال پر ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے والے وہ لوگ ہیں جو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔
فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ہم 5 برسوں میں ملک کا قرضہ بھی اتاریں گے اور ترقی بھی دیں گے۔