آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب کی خواتین  آزادی کی طرف ایک قدم  اور  آگے بڑھاتے ہوئے خاندان کے مردوں کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کر سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اپنی گارجین شپ قانون میں تبدیلی کرنے جارہی ہے جس کے تحت 18سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی، شوہر و دیگر مرد رشتہ دار کی رضامندی کے بغیر بیرونِ ملک جا سکیں گی جبکہ اس تبدیلی کا عمل رواں سال شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر یہ قانون لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرونِ ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد حضرات سے اجازت حاصل کریں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں