آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں اتوار کی صبح اچانک شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ فائنل میچ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

لارڈز میں پچ اور بولنگ رن اپ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ کورز پر پانی کھڑا ہوا ہے اور اسے وقفے وقفے سے وائپرز کی مدد سے صاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بارش کی وجہ سے تماشائی بھی بڑی تعداد میں نہیں آسکے ہیں اور ہر جانب چھتریاں دکھائی دے رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد بارش کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی اور موسم بہتر ہوجائے گا۔ اوئن مورگن کی قیادت میں انگلینڈ کو فائنل کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور زبردست جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

دونوں ٹیموں نے کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا ہے اس لئے جو بھی جیتے گا، نیا چیمپئن سامنے آئے گا۔ ورلڈ کپ کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دو ایسی ٹیمیں ہیں جو اب تک کوئی بھی ورلڈ کپ اپنے نام نہیں کر سکیں۔

لارڈز کے میدان پر ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جیت جس بھی ٹیم کا مقدر بنی، تاریخ ضرور رقم ہو گی۔ انگلینڈ اب تک تین ورلڈ کپ کے فائنل کھیل چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا یہ لگاتار دوسرا فائنل ہو گا۔

لارڈز میں1979میں انگلینڈ کو فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی جبکہ 1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔

لاہور میں سری لنکا نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لارڈز میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں گروپ میچوں میں پاکستان سے شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں