• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے سیاستدان نے اچھی معیشت کا فارمولا بتا دیا


بہت سے شہری حکومت کے ٹیکس اقدامات پر تنقید کررہے ہیں ایسے میں ایک ننھے سیاستدان کا کہنا ہے کہ کامیاب معیشت کے لیے ٹیکس لازمی ہے۔

جہاں ملک کا ایک بہت بڑا طبقہ ٹیکس دینے سے انکاری ہے، وہیں ایک معصوم بچے کا ٹیکس سے متعلق کہنا ہے کہ’ کسی بھی کامیاب معیشت کے لیے ٹیکس دینا لازمی ہے۔ ٹیکس وہی عوام دیتے ہیں جنہیں اپنے ملک کی بہتری کا خیال ہو اور ٹیکس دے کر ہی ہم ایک مضبوط ملک بن سکتے ہیں۔‘

سیاست کے ننھے کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے، اسی لیے حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے ٹیکس ادا کریں ۔