آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ذیقعد 1440ھ 17؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کو مقروض کرنیوالوں نے دل کھول کر کرپشن کی اسی لیے شہباز صاحب کے بیٹے اور داماد لندن میں بیٹھے ہیں۔

شہباز شریف کے نئے منی لانڈرنگ اسکینڈل پر وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ لوگ درست کہتے ہیں کہ ’’بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ ‘‘ ۔

ان کا کہنا تھا کہ خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ سامنے آنا شروع ہو گیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کی امدادی رقم کو بھی نہیں بخشا، سارا شریف خاندان منی لانڈرنگ میں مکمل طور پر ملوث ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سابق پنجاب حکومت نے ’’ڈیفڈ‘‘ کی برطانوی امداد بھی خرد برد کی ، جس سے ثابت ہوا کہ شہبا زشریف منی لانڈرنگ کے اصل ’’ماسٹر مائنڈ‘‘ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عوام نواز لیگ پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کریں گے، عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں مؤقف درست ثابت ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ شریف خاندان برطانوی میڈیاکے سوالوں کا جواب دے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں