• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری دیوی کے قتل کی خبروں پر بونی کپور کا جواب

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کا اہلیہ کے قتل کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پر جواب سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل کیرالہ جیل کے ڈی جی پی نے لرزہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ اُن کا قتل کیا گیا تھا۔

سری دیوی کےقتل کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبروں سے متعلق بونی کپور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے، نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔‘

بونی کپور نے مزید کہا کہ یہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ جیل کے ڈی جی پی ’ رشی راج سنگھ‘ نے ایک اخبار میں مضمون شائع کیا تھا جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں بلکہ اُن کا قتل ہوا تھا، اپنے مضمون میں رشی راج سنگھ نے آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کی گفتگو کا حوالہ بھی دیا تھا۔

54 سالہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت گزشتہ سال 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں ڈوب جانےکے باعث ہوئی تھی ۔

تازہ ترین