• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی شریف خاندان سے متعلق شائع رپورٹ کی تردید

برطانوی امدادی ادارے ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ( ڈیفڈ)نے برطانوی اخبار میں شائع کی جانے والی شریف خاندان سے متعلق رپورٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

برطانوی امدادی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی رقم اس وقت ادا کی گئی جب بحالی کے منصوبوں پر کام مکمل ہو گیا تھا۔

بنیادی توجہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں کی تعمیر پر مرکوز رکھی گئی، امداد سے بننے والے اسکول مکمل ہوگئے تھے، اس کا آڈٹ بھی کرایا گیا تھا۔

 ڈی ایف آئی ڈی کے مطابق برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے ہولناک زلزلے کا نشانہ بننے والے افراد کی مدد کی گئی، ہمیں اعتماد ہے کہ ہمارے مضبوط نظام نے برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے کو دھوکا دہی سے تحفظ فراہم کیا ہے۔

ڈی ایف آئی ڈی کا کہنا تھا کہ اخبار کی ڈھائی ہزار الفاظ کی رپورٹ میں ان کے مؤقف کو بالکل آخر میں جگہ دی گئی، برطانوی اخبارنے اپنی ہیڈلائن کے حق میں کم ثبوت پیش کیے۔

واضح رہےبرطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں برطانوی امدادی ادارے کی جانب سے حکومت پنجاب کو 50 کروڑ پاؤنڈ دیئے تھے جس میں سے رقم چوری کی گئی۔

تازہ ترین