• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجانے کے لئے 44 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا، 1975ء میں ورلڈ کپ کا آغاز انگلینڈ سے ہوا تھا۔


انگلینڈ نے ایک ایسا شاندار اور یادگار میچ جیتا جسے مدتوں فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایکشن، سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور فائنل میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ نے پہلا فائنل 1979ء میں لارڈز کھیلا تھا جس میں ویسٹ انڈیز نے اسے شکست دی، انگلینڈ کو 1987ء میں کول کتہ میں آسٹریلیا اور 1992ء میں میلبورن میں پاکستان کے ہاتھوں فائنل میں شکست ہوئی، لیکن لارڈز میں 2019ء کا ورلڈ کپ انگلینڈ کے نام رہا۔

لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ 6 ہفتے بعد اپنے اختتام کو پہنچا، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی جبکہ ہارنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ملی۔

اوئن مورگن کی قیادت میں انگلینڈ 40 سال بعد ہوم گراونڈ پر فائنل کھیل رہی تھی جبکہ 27 سال بعد ورلڈ کپ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1996ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آیا ہے۔ انگلینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا۔

ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ تھی، 1992ء کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا اور لاہور میں سری لنکا نے پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا، انگلینڈ نے چوتھی بار اور نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بارفائنل کھیلا۔

تازہ ترین