• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادیوں کی علیحدگی کی صورت میں حکومت کو خطرہ نہیں، جرمن سپیکر

برلن (اے پی پی) جرمن پارلیمان کے سپیکر وولفگانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ اگر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مخلوط حکومت کا ساتھ چھوڑ بھی دے تو بھی چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سابق وزیر خزانہ اور پارلیمان کے موجودہ سپیکر وولفگانگ شوئبلے کے مطابق اگر ایس پی ڈی اپنی داخلی مشاورت کے بعد پارلیمانی مدت ختم ہونے سے قبل ہی مخلوط حکومت کا ساتھ چھوڑ بھی دے تو اس صورت میں بھی یونین جماعتیں تنہا ہی کاروبار حکومت چلا سکتی ہیں۔جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی یو)، صوبہ باویریا میں ان کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ہے۔
تازہ ترین