• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، رہنمائوں کا خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خطیب عالم اسلام سر براہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی کا چہلم نشتر پارک میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی،قومی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ ملت اتحاد بین المسلمین کے داعی سے محروم ہوگئی، علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ملت اسلامیہ ایسے محسن سے محروم ہوگئی جو اتحاد بین المسلمین ہی نہیں اتحاد بین المذاہب کے بھی علمبردارتھے علامہ عباس کمیلی نے پاکستان کے مختلف طبقات کو ایک اکائی کی صورت میں جمع کر رکھا تھا ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی عالم با عمل تھے انہوں نے ہر میدان میں عملی جدوجہد کی اور آخری دم تک میدان عمل میں جمے رہے آخر میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اس موقع پر جعفر یہ الائنس کی کابینہ جس میں علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،مجاور حسین تبسم،یعقوب شہباز،حسن مہدی،ثروت رضوی،مہدی عباس، قاسم رضوی ،نیئر علی و دیگر بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین