کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٓئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سپرہائی سمیت قربانی کے جانوروں کی دیگر منڈیوں کے لیئے کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے ، باقاعدہ اجازت کے تحت قائم مویشی منڈیوں کے لیئے ٹھوس اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں جبکہ پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے ساتھ مربوط روابط کے ساتھ ساتھ امن وامان کی تمام تر صورتحال پر بھی فوکس رکھاجائے، آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف ہرسطح پر جملہ اقدامات کوموُثر بنایا جائے، منڈی جانے اور آنیوالے تمام مرکزی راستوں،ذیلی راستوں سمیت اطراف کے علاقوں کا تھانوں کے لحاظ سے سروے کیا جائے،مویشیاں منڈی کے اطراف اورجرائم سے ممکنہ طورمتاثرہ علاقوں میں باقاعدہ سرویلنس اور نشاندھی کے تحت چھاپہ مارکاروائیوں کو یقینی بنایاجائے،مویشی منڈیوں میں خریداروں اوربیوپاریوں کے تحفظ کے لیئے عارضی پولیس پکٹس کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔