• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ چاہتے ہیں، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے والوں نے محبت،پیار ا،اخلاق اور رواداری کو فروغ دیا، پاکستان اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور یہاں کے عوام ملک میں نظام مصطفی ٰکا نفاذ چاہتے ہیں، پاکستان کومسائل،سود سے نجات اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے نظام مصطفیٰ کا نفاذ کرنا ہوگا، حکمران اور تاجر ٹیکسز معاملے پر ایک میز پر آجائیں ہڑتال احتجاج سے نقصان کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کراچی کے ہر شہری کو بلاتفریق گھر تک نلکے میں پانی ملنا چاہیے، کارکنان بلاتفریق اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں کی بلاتفریق خدمت کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علماء کرام اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، اہلسنت کے خلاف سازش کرنیوالوں کے چہروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہوگیا ہے، ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کی دوسری ریاست ہے جو نظریہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی ہے، ریاست کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے صرف پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا۔
تازہ ترین