• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر جیل میں سولر فلٹریشن پلانٹ اور میڈیکل کیمپ کا افتتاح آج ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر جیل میں قیدیوں کے لئیے سولر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اور میڈیکل کیمپ کا افتتاح پیر کوہو گا۔فلٹریشن پلانٹ روٹری انٹرنیشل کے تعاون سے جبکہ قیدیوں کے لئیے میڈیکل کیمپ پیس کائونسل آف ہیومن رائٹس کیجانب سے لگایا جارہا ہے ۔ سپریٹنڈنٹ ملیر جیل اورنگزیب کانگو کے مطابق اس سلسلے میں پیر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ، آئی جی جیل نصرت منگن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیب کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور روٹری انٹر نیشنل کے ممبرز بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین