• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورچین کے درمیان چلنے والی بس سروس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان چائنہ کے درمیان چلنے والی بس سروس کی سکیورٹی سخت کرنےکی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کےمراسلہ کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سےہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاکستان اورچائنہ کے درمیان چلنےوالی بس سروس جس کا سی پیک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لیکن کسی بھی حادثے کی صورت میں اس کے اثرات سی پیک پر پڑسکتے ہیں لہٰذا ایس اوپی کےمطابق اس بس سروس کی سیکورٹی فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے۔

تازہ ترین