• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ارب مالیت کی ہیروئن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کو شش

سکھر(بیورورپورٹ)ایکسائز پولیس نے بھاری مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایکسائز پولیس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت 5ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ ایکسائز پولیس نے کشمور کے علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، ٹرک میں بوریاں لوڈ تھیں جن چھپائی گئی بڑی مقدار میں ہیروئن کی کھیپ برآمد کرلی، برآمد کی گئی ہیروئن 336 کلو گرام ہے جو کہ اعلی کوالٹی کی ہے۔ ہیروئن کی یہ کھیپ بونیر سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی، ایکسائز پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور ساحل پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے تاکہ اس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔
تازہ ترین