• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحاریک، پارلیمنٹ میں بھی تنائو

اسلام آباد( نیوزایجنسی) پارلیمینٹ میں حکومت اپوزیشن میں تناؤبڑھتا جارہا ہے،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحاریک عدم اعتماد سے سیاسی حدت میں اضافہ ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن دونوں نے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایک دوسرے کی پسپائی کے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، سینیٹ میں پسپائی کے خدشہ کے پیش نظر اپوزیشن کے دباؤمیں لانے کے لئے حکومت نے قومی اسمبلی کا رخ کرلیا،اپوزیشن کی بڑی جماعت کی پانچ رکنی کمیٹی بن گئی ،اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اعتراض لگادیا ہے۔
تازہ ترین