• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظم و ضبط کی خلاف ورزی،ایم کیو ایم نےدو کونسلر کو تنظیم سے خارج کردیا

کرچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جوہر ٹائون فیصل کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 8کے کونسلرذیشان بشیر فاروقی اور وارڈ 6 فیصل کنٹونمنٹ کونسلر شہادت اللہ کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی بنیاد پر تنظیم سے خارج کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ان دونوں کونسلروں سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ نہ رکھا جائے۔ دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔
تازہ ترین