• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) توحید کے پروانوں کی سعودی عرب آمد جاری ،ہے اور وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطا بق36 ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔ایک ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ چکے ہیں۔ترجمان کے مطا بق آج مزید 3ہزار 693عازمین 101بسوں کے ذریعے مکہ روانہ ہونگے ۔ 28ہزار سرکاری جبکہ 8ہزار سے زائد عازمین حج نجی سکیم کے ذریعے مکہ اور مدینہ منورہ پہنچے ۔19پروازوں سے مزید 3ہزار 853 عازمینِ حج آج رات تک مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے ۔
تازہ ترین