• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں‘ٹی این ایف جے

کوئٹہ(آن لائن)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام نظرآرہی ہے انتخابی وعدے دعوؤں تک محدود ہیں۔عوام کے طرز زندگی میں بہتری لانے کیلئے اقدامات نہ اٹھا ئے گئے تومایوسی اور احساس محرومی میں اضافہ ہوگا جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت سے اہل بلوچستان کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ اہل اقتدار ماضی کی روش ترک کرتے ہوئے بلوچستان اوراس کے عوام کے مفادات میں ایسی پالیسیاں مرتب کرے جو ماضی کی نا انصافیوں کے تدارک میں کارگر ثابت ہوں مگر افسوس کہ اب تک کی حکومتی کارکردگی کسی طور بھی یہ ثابت نہیں کرسکی کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی میں سنجیدہ ہے آج آسمان چھوتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی کا پہیہ جام کر رکھا ہے۔
تازہ ترین