• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملین مارچ کی کامیابی کیلئے بھرپور تیاری کریں گے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماو ں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،سرداریحی خان ناصر،چوہدری محمدعاطف،مولانامحمدعثمان پرکانی،حاجی محمدقاسم ،حاجی عبداللہ خلجی اورغازی کاکانے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کی کامیابی کے لئے کوئٹہ شہرمیں بھرپورتیاری کریں گے،صوبائی وضلعی جماعت کے ساتھ ملکر پرچم نبوی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے،اہم چوکوں پرسائن بورڈنصب کریں گے اورعوام کومہنگائی اورظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف متحدکرکے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہرکے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم شروع کریں گے،علماء کرام بھی اپنے محلوں میں ملین مارچ کی اہمیت سے عوام کوآگاہ کریں موجودہ دورمیں کٹھ پتلی حکومت کے خلاف صرف قائد جمعیت مولانافضل الرحمنٰ برسرپیکارہیں جنہوں نے گزشتہ سال دھاندلی زدہ الیکشن کے فورابعدالیکشن کومستردکرکے جعلی حکومت کے خلاف مزاحمت شروع کرنے کااعلان کیا اور ملک بھرمیں اب تک 13 کامیاب ملین مارچ کئے جبکہ 25جولائی کوپشاوراور28جولائی کوکوئٹہ میں تاریخ سازملین مارچ ہوں گے اوراس کے بعدقائدجمعیت اسلام آبادجانے کی ہدایت کارکنوں کودیں گے۔ انقلابی تحریک شروع ہوچکی ہے کوئٹہ کے شہری تاجر برادری،وکلاء،اقلیتی برادری سمیت تمام طبقات کے لوگ ملین مارچ میں شرکت کرکے جمہوری جدوجہدکوتیزکریں۔
تازہ ترین