• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز ٹیم کی کارروائی‘ منشیات برآمد ،موٹرسائیکل سوار فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایکسائز نارکوٹکس ٹیم نے ہزار گنجی میں مستونگ سے کوئٹہ آنے والے موٹرسائیکل سوار سے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔ ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس طارق الرحمان بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مستونگ سے منشیات کی بھاری مقدار کوئٹہ لائی جا رہی ہے جس پر انچارج نارکوٹکس سیل ہدایت ا للہ اچکزئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ شب کوئٹہ مستونگ روڈ ہزار گنجی میں ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار جس نے ایک بیگ سامنے رکھا ہوا تھا کو رکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سوار نے ناکے سے دور ہی موٹرسائیکل روکی اورپیدل رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا جبکہ ٹیم نے بیگ سے دو کلو ہیروئن اور دو کلو چرس برآمد ہونے پر قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق پکڑی جانے والی ہیروئن اور چرس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین