• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اورسیکرٹری صحت نے ادویات کے فنڈز منجمد کردئیے‘ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(این این آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیاں وزیراعلیٰ اور سیکرٹری صحت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہے وزیراعلیٰ نیب زدہ سیکرٹری کی مشاورت سے مسلسل صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹرز کی مشاورت کے بغیر ایسی پالیسیاں مرتب کررہے ہیںجس سے محکمہ صحت اورڈاکٹرز کا وقار بھی مجروح ہورہا ہےسیکرٹری صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کی حاضری رپورٹ اسپیشل برانچ اور ڈپٹی کمشنر کومعاملات میں لانا مضحکہ خیز اقدامات ہیں ترجمان نےکہاکہ ہسپتالوں میں غریب عوام کی ادویات کیلئے موجود ایک ارب دس کروڑ روپے منجمد کردئیے ہیں جس سے صوبائی حکومت اور سیکرٹری کی کاوشوں کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد مانیٹرنگ کے نظام کے نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائےایسوسی ایشن عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔
تازہ ترین