• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترناب فارم‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور(وقائع نگار)ترناب فارم پشاور کے رہائشیوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ اس حوالے سے مذکورہ علاقے کے عوام کا اجلاس سماجی رہنما عابد علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مشاورت کے بعد بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرانے کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ شرکاء نے کہا کہ ترناب میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ کئی گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس سے نہ صرف بچوں اور خواتین کو گھروں میں مسائل کا سامنا رہتا ہے بلکہ پانی کی قلت پیدا ہوتی جارہی ہے اور لوگوں کا روزگار بھی متاثر ہو چکا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ عابد علی شاہ کی قیادت میں کمیٹی کے ارکان واپڈا حکام سے ملیں گے ۔
تازہ ترین