• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے کی جانب سے گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی سمیت صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ ہوٹل مالکان کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں پر بھی گندگی پھیلانے پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ایک ہفتے میں گندگی پھیلانے کی مد میں اب تک ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح جھیل سیف الملوک ناران اور کالام میں مہوڈنڈ جھیل میں ٹریش بنز کوڑا دان لگا دیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں سینٹری کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گندگی نہ پھیلانے کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
تازہ ترین