• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کی ورلڈ چیمپئن بننے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے پیغام میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔


اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ورلڈ چیمپئن بننے پر انگلینڈ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ انتہائی سنسنی خیر مقابلہ تھا، نیوزی لینڈ نے بہت اچھا مقابلہ کیا، لیکن بد قسمتی سے ہار گیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ کا فائنل انتہائی شاندار تھا، پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے پر انگلینڈ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، نیوزی لینڈ نے بھی چیمپئن کی طرح کھیلا، نیوزی لینڈ نے جیت کے لیے بہت محنت کی لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھاکہ ورلڈ کپ کا فائنل بہت سنسنی خیز تھا، انگلینڈ کی ٹیم جیت کی مستحق تھی، بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے اپنے ملک کو کامیابی دلائی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

تازہ ترین