آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 17؍ذوالحجہ 1440ھ 19؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے عالمی کپ میں شاندار کامیابی پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ  ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنا۔

لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر لگائی گئی بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے والے شائقین نے بھی انگلینڈ کی فتح کا بھرپور جشن منایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید