• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیپال میں موسلادھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد65 ہوگئی ہے۔

نیپال کے حکام کے مطابق جمعرات سے جاری رہنے والی بارشوں نے کئی اضلاع میں تباہی مچادی ہے،بارشوں میں سب سے زیادہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقے متاثر ہو ئے ہیں۔

بارش،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 65 افراد ہلاک، 38 زخمی جبکہ30 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

سیلابی صورتحال سےمتاثرہ  22اضلاع سے1146 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیاگیا ہے۔

تازہ ترین