• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے سی ویو سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کےملزم کو کورنگی سےگرفتار کیا، لڑکی نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے سیمپل لیا جائے گا، جبکہ واردات میں ملوث متاثرہ لڑکی کی دوست کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو اس کی سہیلی کے ہمراہ آنیوالے نوجوان نے نشہ آور اشیاء کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سمندر کنارے پھینک دیاتھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں دوست سمیت 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین