آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر11؍ ربیع الثانی 1441ھ 9؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ویڈیو لیکس کیس: سپریم کورٹ میں سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک سے متعلق ویڈیو لیکس کیس کی سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق کل سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، سیکیورٹی اسٹاف سے تلاشی کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا، جو ایس پی سیکیورٹی سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمرہ عدالت میں موبائل فون اور کیمرا لے جانے پر پابندی ہوگی، توقع ہے عدالت کارروائی دیکھنے آنے والے سیکیورٹی ہدایت پر عمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید