• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نہ صرف ایک اچھے کپتان بلکہ ایک مثالی انسان بھی ہیں۔

انھوں نے 2014 میں پاکستان میں ہونے والے اے پی ایس حملے میں زخمی بچوں کیلئے میچزکی فیس اورٹیم کی کٹ راولپنڈی اسپتال بھجوائی تھیں۔

میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ ٹیم جیت تونہ سکی لیکن اس ٹیم نے لوگوں کے دل ضرور جیت لئے۔

اس ٹیم کی مقبولیت کی خاص وجہ ان کے کپتان کین ولیمسن ہیں، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اعصاب قابومیں رکھا اور بڑی خندہ پیشانی سے اپنی ٹیم کوکھلایا، جبکہ فائنل میں بھی بہت پرسکون نظر آئے۔

کین ولیمسن نہ صرف بہترین کپتان  ہیں بلکہ ایک رحم دل اور  ہمدرد انسان  بھی ہیں۔

 انھوں نے پانچ سال پہلے پاکستان میں ہونے والے اے پی ایس حملے میں زخمی بچوں کیلئے میچزکی فیس ہی نہیں بلکہ اپنی ٹیم کی کٹ بھی یونس خان کے ہاتھوں راولپنڈی بھجوائی جو انسانی اقدارکی بہترین مثال ہے۔

تازہ ترین