• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان میں1کروڑ سے زائد گھروں کی ڈیمانڈ ہے‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع ہونے سے 40صنعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام رجسٹریشن کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ سے زائد گھروں کی ڈیمانڈ ہے۔


انہوں نے کہا کہ 10ہزار گھروں کے لئے قرعہ اندازی کریں گے،نیا آرڈیننس پاس کر رہے ہیں،جس سے گھر بنانے کے لیے فنانسنگ آسان ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئٹہ،گوادر،لاہور،اسلام آباد میں بھی ہاؤسنگ اسکیمیں شروع ہوجائیں گی،گھر بنانے کے لئے آسان شرائط پر قرض کا آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صفر اعشاریہ 2فیصد گھروں کے لیے فنانس ملتا ہے، صرف وہ لوگ گھر لے سکتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ گھروں کی طلب ہے، تنخواہ دار طبقہ اور گریڈ 19 سے نیچے کے سرکاری ملازمین کے گھر بنانے کے وسائل نہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ آرڈیننس لارہے ہیں جس سے گھر بنانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ہوسکے گی، اسکیم کا مقصد ہے لوگ رجسٹر کریں، بتا سکیں ہر مہینے کہ گھر کی کتنی قسط دے سکیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اس اسکیم سے پتا چل سکے گا کہ شہریوں کے پاس گھر بنانے کے اپنے کیا وسائل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بہت سے لوگ آنا چاہتے ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ نچلے طبقے کو گھروں کی فراہمی میں ہاؤسنگ سیکٹر آرہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کوشش ہے گھر بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی کمپنیاں وجود میں آسکیں۔

تازہ ترین