• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلتی ہوئی 100 موم بتیاں منہ میں رکھنے کا مظاہرہ


دنیا میں منفرد کارنامے انجام دیکر شہرت حاصل کرنے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب کچھ لوگ ایسے کام انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے ڈھیروں جلتی موم بتیاں ایک ساتھ منہ میں رکھ کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی ریاست Idaho سے تعلق رکھنے والے David Rush نامی شخص نے اپنے منہ میں 100 موم بتیاں رکھی اور پھر انہیں روشن کرکے 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھ کر گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی نوجوان Dinesh Shivnath نے  41 موم بتیوں سے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین