• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں پانی ذخیرہ کرنےکے علاقے میں ہلاکت ،تازہ وارننگ جاری

سٹیفورڈ (مریم فیصل)سٹیفورڈ کے پانی ذخیرہ کرنے کے علاقے چیس واٹر میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد سیفٹی کے ماہرین نے تازہ ترین وارننگ جاری کی ہے ۔ دو ہفتے کے دوران ویسٹ مڈلینڈز میں تین اموات کے باعث یہ وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ برطانیہ میں آج کل درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد سی ساینڈز اور چھوتی بڑی جھیلوں کا رخ کر رہے ہیں۔ کونسل کے لیڈر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کیسے لوگوں کو سوئمنگ کے لئے جانے سے روکا جائے ۔ سٹیفورڈ شائر کاونٹی کونسل کے مطابق یہ وارننگ بالکل ٹھیک جاری کی گئی ہے ۔ اس بارے میں فائر سروس نے بھی وارننگ جاری کی ہے کہ لوگ جھیلوں اور ریزروایرزمیں سوئمنگ کے لئےنہ جائیں اور فائر سروس نے جگہ جگہ پوسٹرز بھی چسپاں کر دئیے ہیں ۔کونسل ترجمان کے مطابق گرم موسم میں سوئمنگ کرنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن ڈوبنے کاخطرہ موجود ہے اس لئےاحتیاط کرنا لازمی ہے ۔
تازہ ترین