• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی فتح باعث مسرت ہے، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز)سماجی شخصیت شیخ سربلند نے کرکٹ کے عالمی کپ میں انگلینڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ہماری تمام نیک تمنائیں انگلینڈ کے ساتھ تھیں، انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ سپر اوور میں جانے کے سبب بہت دلچسپ ہوگیا تھا، اتنادلچسپ فائنل اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہی ورلڈکپ کا آغاز ہوا تھا لیکن اس سے قبل کبھی انگلینڈ کپ نہیں جیت سکا تھا لیکن آئن مورگن نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے صرف کپ نہیں بلکہ برطانوی عوام کے دل بھی جیت لئے ہیں اور اس فتح سے برطانیہ میں کرکٹ کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ شیخ سربلند نے کہا کہ گزشتہ دو برس کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح نظر آتی تھی کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ تھی اور نتیجہ بھی ایسا ہی رہا۔
تازہ ترین