• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمسن بہترین قیادت کےسبب ورلڈکپ کےبہترین کھلاڑی بنے

لندن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دینے پر حیرت کا اظہار کیا گیا۔اس فیصلے پر وہ خود بھی چونک گئے تھے۔انہوں نے 10 میچوں میں 82.57 کی اوسط سے 578 رنز دو سنچریز اور پانچ ففٹیز کی مدد سے بنائے، رنز بنانے کی فہرست میں وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ انہوں نے اس ریس میں سب سےز یادہ 648 رنز بنانے والے روہت شرما، 27 شکار کرنے والے ٹاپ وکٹ ٹیکر مچل اسٹارک اور 606 رنز بنانے کے ساتھ 11 وکٹ لینےوالے شکیب الحسن کو مات دی۔ آئی سی سی کہنا ہے کہ ولیمسن نے بہترین قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ اس بنا پر وہ پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار پائے۔

تازہ ترین