
X
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ میں پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہارنے کے بعد فیورٹ نیوزی لینڈ کی شکست پیر کو دفاتر، تعلیمی اداروں، اور مار کیٹوں میں موضوع بحث بنی رہی، اکثریت کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ پلاننگ کی کمی کی وجہ سے ہارگئی۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے قوانین عجیب وغریب تھے،تبدیلی کی جانی چاہئے، اس صورت حال میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جانا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگوں نے نیوزی لینڈ کو اخلاقی طور پر فاتح قرار دیا اور کہا کہ امپائرنگ کے بعض فیصلے بھی انگلینڈ کی جیت میں اہم ثابت ہوئے۔