• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 6؍ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے مختلف کارروائیوںمیں6؍ملزمان کو گرفتار کر لیا، پاکستان رینجرز(سندھ)نے زمان ٹاؤن اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان خادم حسین اور نعمان خان کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، بغدادی، چاکیواڑہ اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان آفتاب عرف چھوٹا منا،عامر عرف جلیلا، کامران اور راشد خان عرف ویٹل کو گرفتار کیا جو موٹر سائیکل چھیننے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمدکرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین