• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک ترقی پذیرممالک میں شراکت داری کی روشن مثال ہے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ سی پیک ترقی پذیرممالک کےدرمیان شراکت داری کی روشن مثال ہے، ترقی پذیرممالک میں سرمایہ کاری سےعالمی ترقی کی رفتارمیں اضافہ ہوگا۔خطے میں خوشحالی آئیگی، سرمایہ کاری سےعالمی ترقی کی رفتارمیں اضافہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہاسی پیک سے خطے میں خوشحالی آئےگی۔ملیحہ لودھی کا متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش چیلنجز پر اقوام متحدہ میں کہنا تھا کہ دنیاکی 73فیصد غریب آبادی متوسط آمدنی والےترقی پذیر ممالک میں رہتی ہے، غربت کا خاتمہ کئےبغیر پائیدار اور دیرپا ترقی کا حصول ممکن نہیں،ترقی پذیرممالک میں سرمایہ کاری سےعالمی ترقی کی رفتارمیں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی چیلنجوں کے باوجودعالمی سطح پر طے شدہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔ ان اہداف کامقصد غربت کاخاتمہ، عدم مساوات کے خلاف جنگ،جدت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنااورتمام شعبوں میں مخصوص اورمقررہ حکمت عملیوں پر عملدر آمد کرناہے۔
تازہ ترین